دیر بالا: نوجوانوں سے ووٹ لینے والی پی ٹی آئی ان کو کام دلواسکی نہ ہی کھیل کے میدان

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دیر بالا میں کھیل کے میدانوں اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث اکثر کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 3 مرتبہ حکومت کے باوجود پی ٹی آئی دیر، پشاور موٹروے بنانے میں ناکام، عوام کا احتجاج

ناکافی سہولیات اور معیاری گراؤنڈز نہ ہونے کے باعث کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے واقعات بڑھ رہے ہیں جبکہ علاقے کا بے پناہ ٹیلنٹ بھی ضائع ہو رہا ہے۔

کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے موجودہ صورتحال کو بیڈ گورننس قرار دیتے ہوئے کھیلوں کی سہولیات کی بہتری، اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے اور انتظامی مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز دی ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں سے ووٹ لیا مگر انہیں نہ روزگار فراہم کیا اور نہ ہی دیگر ضروریات پوری کی۔

مزید پڑھیے: دیر بالا: تعلیمی نظام درہم برہم اور بیڈگورنس عروج پر، پی ٹی آئی کی 13 سالہ کارکردگی صفر

شہریوں کے مطابق پی ٹی آئی حکومت دیر کے نوجوانوں کے لیے کوئی گراؤنڈ نہ بنا سکی حالانکہ یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp