کوئٹہ: فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض چل بسا

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس سے متاثرہ ایک شخص انتقال کرگیا جبکہ 2 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ منصور نامی شخص کو 3 روز قبل فاطمہ جناح اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ جب مریض کے ٹیسٹ کیے گئے تو کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کے شبے میں 2 نئے مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے۔ 40 سالہ شخص حیات قصائی ہے جسے تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ اس کے علاوہ 60 سالہ عبدالستار کو بھی ناک اور منہ سے خون آنے کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

دونوں مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کانگو کے 20 کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 8 افراد اس وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟