پشاور پولیس کا زیر حراست شہری پر مبینہ تشدد، لواحقین کے احتجاج پر ایس ایچ او معطل

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ میں پولیس حراست میں شہری کی ہلاکت پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے، لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس نے تھانے میں تشدد کرکے ہلاک کیا ہے، جس پر تھانہ مچنی گیٹ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حراست میں شہری کی مبینہ ہلاکت کے خلاف ورثاء اور اہل علاقہ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے خیبر روڈ کو ٹریفک کےلیے بند کر دیا۔ لواحقین نے مقتول کی لاش کو سڑک پر رکھ کرپولیس کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرہے بازی کی۔

مظاہرین نے بتایا کہ تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے مقتول کوعلاقہ گلوزو سے ہفتہ کی رات اٹھایا تھا، جس کے بعد وہ پولیس کی حراست میں تھے۔ پولیس نے شہری کو رشتہ دار کے قتل کے الزام میں گھر سے اٹھایا تھا۔ مقتول کی شناخت نور نبی شاہ کے نام سے ہوئی۔

مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے مقتول کو عدالت میں پیش نہیں کیا اور تھانے میں ان پر بدترین تشدد کیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کے جسم پرتشدد کے واضح نشانات ہیں۔ احتجاج میں مقتول کے یتیم بچے بیوہ اوردیگر خواتین بھی موجود تھیں جنہوں نے پولیس حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرے میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ مقتول پر بدترین تشدد ہوا ہے اور پورے جسم میں تشدد کے نشان موجود ہیں۔ بتایا کہ مقتول ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ کہا کہ اگر وہ کسی جرم میں ملوث تھے تو عدالت میں پیش کرنا چاہیے تھا۔

احتجاج کے باعث مصروف ترین خیبر روڈ اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی۔

ایس ایچ او معطل، انکوئری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

پشاور پولیس کے حکام بھی پہنچ گئے اور لواحقین سے مزاکرات کیے۔ انہوں نے مظاہرین کو بتایا کہ متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے خلاف انکوئری اور کارروائی ہو گی۔

لواحقین کی جانب سے احتجاج کے بعد سی سی پی او پشاور نے ایس ایچ او مچنی گیٹ کو معطل کردیا اور ان کے خلاف  انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی مکمل انکوئری کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!