کالعدم لشکر جھنگوی کا مبینہ دہشت گرد حافظ قاسم رشید گرفتار

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے کالعدم لشکر جھنگوی کا مبینہ دہشت گرد حافظ قاسم رشید گرفتار کیا ہے، جس کی قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔

سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی یعنی سی ٹی ڈی کے ترجمان نے ایک بیان میں اس کارروائی کی بابت بتایا ہےکہ دہشتگرد حافظ قاسم رشید عرف گنجا کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ، پستول اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دہشتگرد پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، ملزم نے دورانِ تفتیش جیل سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو چلانے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے ذریعے معروف قوال امجد صابری کا قتل کروایا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش رینجرز پر حملے میں 4 اہلکاروں کے قتل کا بھی انکشاف کیا ہے، اس کے علاوہ صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کی بھی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

’ملزم کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر ملزم نے اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ جیل پیر مسعود احمد اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل عبدالرزاق عباسی سمیت قتل کی دیگر وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔‘

کالعدم تنظیم کے دہشتگرد قاسم رشید کی گرفتاری کے ضمن میں جہاں سی ٹی ڈی کے ترجمان نے انہیں مایہ ناز قوال امجد صابری کے قتل میں ملوث قرار دیا ہے، تاہم دوسری جانب سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ قاسم رشید امجد صابری قتل کیس میں ملوث نہیں، امجد صابری قتل میں اسحاق بوبی اور عاصم کیپری ملوث تھے جنہیں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

کراچی: ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب، سرکاری اہلکاروں سمیت 7 ملزمان گرفتار

امریکی جنگی ہلاکتوں کا ریکارڈ تبدیل، پینٹاگون کی شفافیت پر نئے سوالات اٹھ گئے

پاکستان کا بحران اور نوجوانوں کی خاموشی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش