کرکٹ اسٹار بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کی دنیا کے بڑے کھلاڑی بابر اعظم کئی برسوں سے مختلف ریکارڈ اپنے نام کیے جا رہے ہیں، پی ایس سیزن 9 کے دوران بھی بابر اعظم نے ایک اعزاز اپنے نام کیا، اور ٹی20 فارمیٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

(2) ٰImran Siddique on X: “Babar Azam completes 10 Thousand T20 Runs Only the second Pakistani after Shoaib Malik Great achievement https://t.co/BN7cQdLjj4” / X (twitter.com)

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے اپنے کیرئیر میں اب تک بہت سے اہم ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ انہوں نے بھارتی ٹاپ بلے باز ویرات کوہلی سمیت دنیا کے مختلف بڑے بلے بازوں کے ریکارڈ توڑے ہیں، آج کے میچ کے دوران انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے دنیا میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ یہ اعزاز انہوں نے پی ایس کے دوران کراچی کنگز کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل ٹی20 کرکٹ میں یہ ریکارڈ حاصل کرنے والے آلراؤنڈر کھلاڑی شعیب ملک ہیں۔ بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ لیکن بابر اعظم یہ ریکارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے تیز ترین 10 ہزار رنز مکمل کیے۔

واضح رہے ٹی20 کرکٹ کی دنیا میں صرف 12 بلے باز ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے، یہ اعزاز حاصل کرنے والے  کھلاڑیوں میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، ایرون فنچ، روہت شرما، جوش بٹلر، کولن منرو، جیمز ونس اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!