وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک میں تجارت، رابطے، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا گیا جبکہ خاص طور پر سیاسی سطح پر بات چیت اور تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے باکو کو COP29 کی میزبانی کے لیے نامزد ہونے پر جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کو مبارکباد بھی پیش کی۔ ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی مؤقف کی بھی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

پمز آتشزدگی واقعے پر سوشل میڈیا مہم، پی ٹی آئی دور میں آگ لگنے کے واقعات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

بلاول بھٹو بھی پمز اسپتال سانحہ پر بول پڑے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ کپتان نے بتا دیا

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار