آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

ٹرافی کو 3 روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور لے جایا جائے گا۔

ٹی ٹوئنی ورلڈ کپ ٹرافی ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور لائی جائےگی۔

اسی روز ٹرافی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال 2 سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp