بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی زیادہ تر اداکاراؤں کو مرد اداکاروں معاوضے کا دسواں حصہ دیا جاتا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے ساتھ بات چیت میں اداکارہ لارا دتا سے پوچھا گیا کہ جب وہ پہلی بار بالی ووڈ میں داخل ہوئیں تو بطور اداکارہ انہیں کن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس پر ادا کارہ نے جواب دیا ‘ایک خاتون کے طور پر، ان میں سے بہت سارے تھے، ان میں سے ایک سب سے بڑی چیز جس سے ہم اب بھی لڑ رہے ہیں وہ ہے تنخواہ میں فرق۔‘

اداکارہ نے کہا ’ہم خواتین کاروبار میں ہم عصر مردوں کے مقابلے میں اگر زیادہ نہیں تو اتنی ہی محنت کرتی ہیں، لیکن زیادہ تر خواتین کو پھر بھی تنخواہ کم ملتی ہے، اداکار کو ملنے والی رقم کا دسواں حصہ اداکاراؤں کو دیا جاتا ہے۔’

لارادتا نے بالی ووڈ میں گزشتہ برسوں میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘یہ عمل میں ہے اور بہت ساری خواتین ہیں جو اپنے کام سے تاثر کو تبدیل کرتی ہیں۔‘

انہوں نے کہا ’اس سے پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ جب آپ 30 سال کی عمر تک پہنچ جائیں تو آپ کا کیریئر ختم ہونے کے بعد آپ کے بسنے کا وقت آگیا ہے، میں نے کبھی اس کا سامنا نہیں کیا۔ میں اب 40 کی دہائی میں ہوں اور میں نے کام کرنا بند نہیں کیا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ نوجوان اداکاروں پر خود کو ایک خاص انداز میں پیش کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے اور میڈیا کی وجہ سے ہے۔ ’دوسری طرف ہم نے اپنے کام کیے، اپنے کام پر توجہ مرکوز کی، اور اس کے ساتھ آگے بڑھ گئے۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ لارادتا بالی ووڈ فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں نظر آئیں گی جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں