پاکستانی حج مشن سعودی عرب میں عازمین کو کونسی خاص سہولیات دے رہا ہے؟

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 185 پروازوں کے ذریعے 46 ہزار 648 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، اگلے 9 دنوں میں مزید 22 ہزار 90 سرکاری عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

نجی حج سکیم کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، امسال پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد نجی عازمین حج کی میزبانی کرے گا۔

مدینہ منورہ میں خصوصی انتظامات

سعودی حکام کے تعاون سے 33 ہزار 500 عازمین حج کو مدینہ منورہ میں زیارت ریاض الجنہ کروائی گئی ہے۔

عازمینِ حج کی شکایات کے ازالے کے لیے موبائل ایپ پاک حج، 2 ٹال فری ہیلپ لائنز اور چار واٹس ایپ نمبرز فراہم کیے گئے ہیں۔

طبی سہولیات

مکہ اور مدینہ کے 2 مرکزی اسپتالوں اور درجنوں ڈسپنسریوں کے ذریعے 322 ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے، پاکستان حج مشن کے مرکزی اسپتالوں میں جدید ایمبولینس، لیبارٹری، ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی، مائنر آپریشن تھیٹر، زنانہ ومردانہ وارڈز اور شعبہ دندان کی سہولیات موجود ہیں۔

معاونین کی خدمات

عازمینِ حج کو کھانے، سفری و رہائشی معاونت فراہم کرنے کے لیے 511 پاکستانی معاونین دن رات کی شفٹوں میں کام کررہے ہیں، مذہبی امور کے 152 افسران و معاون عملہ مین کنٹرول آفس، مدینہ اور جدہ ایئرپورٹس، شعبہ گمشدگی و بازیابی، مدینہ ڈیپارچر سیل، مانیٹرنگ سیل، اکاؤنٹس و انتظامیہ کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔

گمشدہ عازمین کی تلاش

مکہ و مدینہ میں گذشتہ 23 دنوں میں 122 عازمین حج کو تلاش کر کے ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا، 770 بیگز، پرس اور 169 وہیل چیئرز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائی گئیں۔

شکایات کا ازالہ

گذشتہ 23 دنوں میں خوراک کی 570، رہائش کی 1460 جبکہ ٹرانسپورٹ کی 388 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ حرم مکی میں داخلی راستوں پر تعینات حرم گائڈز نے اب تک 24,629 مرتبہ عازمینِ حج کی رہنمائی فراہم کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے