ارشدندیم کا استقبال: صوبائی حکومت اور پنجاب اسپورٹس بورڈ نے کیا تیاریاں کی ہیں؟

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت اور پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے پیرس اولمپکس میں ملک کو گولڈ میڈل جتوانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے بھرپور استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فخر پاکستان ارشد ندیم وطن واپس کب پہنچیں گے؟

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈیاں میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ارشد ندیم کا بھرپور استقبال کریں گے، جنہوں نے ناصرف پاکستان کا مقدمہ لڑا بلکہ جیتا بھی ہے، ارشد ندیم کو پنجاب اسمبلی میں خوش آمدید کریں گے۔

ارشد ندیم کے استقبال کے لیے پنجاب اسپورٹس بورڈ کی خصوصی تیاریاں

پنجاب اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کے استقبال کے لیے خصوصی تیاریاں کررکھی ہیں، صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر ارشد ندیم کا لاہور ایئر پورٹ پر استقبال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو انعامی رقم پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا کہ ارشد ندیم کے والد، بھائی اور بہنوں کے ہمراہ لاہور ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے، 100 کے قریب عزیز و اقارب بھی ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کے والد، بھائیوں اور بہنوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کے عزیز و اقارب کے لیے ٹرانسپورٹ اور قیام و طعام کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp