پاکستان بنانا ریپبلک بن چکا، جہاں کوئی آئین اور قانون نہیں، عمران خان

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ‏رجیم چینج آپریشن اور 9 مئی دونوں ہمارے خلاف سازش تھی، اب ہمیں ہی مجرم بنا کر سزا بھی دی جارہی ہے، دونوں معاملات میں ہم نے انکوائری کا مطالبہ کیا لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان بنانا رپبلک بن چکا ہے، جہاں کوئی آئین اور قانون نہیں۔

یہ بھی پڑھیں جنرل (ر) فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان

انہوں نے کہاکہ میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ جس نے 9 مئی کی فوٹیج چرائی یہ واقعہ بھی اسی نے کرایا۔

عمران خان نے کہاکہ ‏ہمارے خلاف سازش ہوئی حکومت گرا دی گئی، سائفر ہمارے خلاف آیا تھا اور اس کا کیس میرے اور شاہ محمود پر بنا دیا گیا، اس کا ایک ہی مقصد ہے کہ مجھے فوج کی حراست میں لیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے، اور لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ اب دنیا بھر میں یہ خبریں چل رہی ہیں کہ پاکستان میں بجلی کا بل گھر کے کرائے سے زیادہ ہوگیا ہے۔ آئی پی پیز کا بحران روز بروز بڑھتا جارہا ہے، اور مہنگائی میں پسے ہوئے عوام پر ہر مہینے بجلی کا بل قہر بن کر گرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چند خاندانوں نے خاص طور شریف اور زرداری خاندان نے اپنے ذاتی فائدے اور دولت بنانے کے لیے ملک میں بجلی کا نظام تباہ کردیا ہے۔ 2 سال میں معیشت مکمل تباہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے نہ ڈرا ہوں، نہ گھبرایا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان

انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں اور ان کی ساری توجہ تحریک انصاف اور مجھے گرانے پر لگی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟