صوبے کو مرکز سے لڑانے کے حق میں نہیں، مولانا فضل الرحمان کی خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں تھا، اس وقت خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ہم صوبے کو مرکز سے لڑانے کے حق میں نہیں۔

رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی پارٹی پر پابندی لگانا اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، اس وقت ایسے حالات نہیں کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے کوئی امید رکھی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں گزشتہ ناکامی کے بعد تحریک انصاف کا اسلام آباد پر ایک بار پھر چڑھائی کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وہی حکومت عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے جو عوام کی نمائندہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ حکومت کو ایک دن بھی اقتدار میں رہنے کا حق نہیں، تاہم یہ کتنا عرصہ چلتی ہے اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں، نہ ہی اس حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ کیا گیا۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہاکہ صدر مملکت نے مدارس سے متعلق بل پر ابھی تک دستخط نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کے لیے ضرور آواز بلند کریں گے، مشاہد حسین

صحافی نے جب سوال کیاکہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو رہا کرالیں گے؟ تو اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کیا اب پاکستان کے فیصلے ٹرمپ کرےگا؟ ساتھ ہی بولے۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپ کا اپنا پیمنٹ ماڈل ہونا چاہیے، فرانسیسی صدر میکرون

بال ٹیمپرنگ کیس، پی سی بی نے فخر زمان پر 2 میچوں کی پابندی عائد کردی

6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیا پیغام دیا؟

نیب کی تاریخی ریکوری، اسپیکر قومی اسمبلی کا ادارے کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

جنوبی لبنان میں لڑائی شدت اختیار کرگئی، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا