خیبرپختونخوا حکومت عوامی مسائل کے حل کی بجائے انتہا پسندانہ سیاست میں مصروف ہے، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان کے نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں،خیبرپختونخوا حکومت عوامی مسائل کے حل کی بجائے انتہا پسندانہ سیاست میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چاہے بات چیت سے ہو یا لاٹھی سے ہمیں پاکستان میں سیاسی استحکام لانا پڑےگا، بلاول بھٹو

جمعہ کو کراچی میں لیاری کے فٹبال گراؤنڈ میں پنک فٹبال ایونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اپنے نوجوانوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، موجودہ ملکی حالات میں سیاسی جماعتوں قوتوں کے درمیان بات چیت ہی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا واحد اور مؤثر حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوامیں صورت حال مخدوش ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکلات دورکرنے کی ضرورت ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے ضرورت ہے، سیاسی قوتوں کے درمیان بات چیت ہی درپیش چیلنجز سے نمٹنےکا واحد اور مؤثرذریعہ ہے، اس وقت ملک میں معاشی اورسیاسی استحکام  کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو نے شہباز شریف حکومت کی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کواقدامات کرنے چاہیے تھے، خیبرپختونخوا حکومت عوامی مسائل کے حل کی بجائے انتہا پسندانہ سیاست میں مصروف ہے۔ خیبرپختونخواکے عوام کا پیسہ ان کوریلیف فراہم کرنے کے لیے خرچ ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت  کوآل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت  کے لیے دعوت دی گئی مگر وہ نہیں آئے، ہم خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کے حل کےلیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج لیاری کے فٹبال گراونڈ میں آکر بہت خوشی محسوس کررہاہوں، لیاری میں آج ایک بین الاقوامی طرز کا فٹبال گراونڈ قائم کیاگیاہے، یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ سندھ بھرسے کھلاڑی لیاری آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع کرم آگ میں، پی ٹی آئی حکومت لاپتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ فخر ہے کہ صوبے بھر کے نوجوان اور خواتین کھلاڑی یہاں موجود ہیں،  حکومت سندھ نے کراچی کے عوام کے لیے یہ منصوبہ شروع کیا۔ افسوس ہے کہ کچھ ایسی سوچ بھی موجود ہے جوخواتین کو آگے نہیں بڑھنے دیتی۔ ایسی سوچ کےکچھ لوگ ہمارے ملک اورکچھ پڑوسی ملک میں موجود ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین ملک کی وزیراعظم بنناچاہیں تو ایک نہیں دوبار بن سکتی ہیں، وہ دن دور نہیں جب یہ خواتین عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہوں گی۔ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل اس ملک کے نوجوان ہیں۔

مزید پڑھیں: ’جس نے بھی یہ اسکرین شاٹ دیا ہے وہ آپ کا دشمن ہے‘ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ پر صارفین کے تبصرے

انہوں نے کہا کہ ایسی سوچ  والےلوگ ہیں جو نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، ایسی سوچ والےلوگ  موجود ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کوتباہ کرنا چاہتے ہیں، میں اپنے نوجوانوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں میں اور آپ مل کراس ملک کے نوجوانوں کی ترقی کا بندوبست کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدرآصف زرداری نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے کام کیا، مسائل ہیں لیکن بہتری کی گنجائش بھی ہے، کراچی پر پوری توجہ دی جارہی ہے، آپ کی محنت کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار ایک جیالا میئربن گیا۔ اس میں پوری جماعت کا کردار ہے لیکن لیاری کا کردار سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ محنت،جدوجہد، قربانیوں اورشہادت قبول کرنے کے لیے لیاری والے سب سےآگے ہیں، لیاری میں سب سے زیادہ کام ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ یہاں لائٹ کا بھی بندوبست کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا عدالتی نظام سیاست زدہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لیاری فٹبال انٹرنیشنل گراؤنڈ سندھ پنک فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے، سندھ کے مختلف اضلاع سے 320 کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی   بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب زرعی میکانائزیشن کے نئے دور میں داخل، کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹرز اور جدید مشینری کی فراہمی کا دائرہ وسیع

کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستانی ملکی معیشت اور مستقبل  کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟ تازہ ترین سروے سامنے آگیا

آئی پی ایل قوانین کے باوجود مچل سینٹنر کو صرف آدھا معاوضہ کیوں ملا؟

پاکستان کیخلاف بی ایل اے، القاعدہ اور طالبان کا گٹھ جوڑ،خواتین کو دہشتگردی کی تربیت دیے جانے کا انکشاف

ویڈیو

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

سیاست ہمارے خون میں شامل ہے، مشاہداللہ (مرحوم) کی صاحبزادی لامعہ مشاہد نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے