شام کے سابق صدر بشارالاسد کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ ان کی طیارہ حادثے میں ہلاکت ہوگئی ہے، تاہم ابھی تک ممکنہ حادثے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
شامی باغیوں کے دمشق پر قبضے کے باعث بشارالاسد نے ملک سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا، اور طیارے میں اڑان بھری۔
یہ بھی پڑھیں بشارالاسد کا طیارہ اڑان بھرتے ہی ریڈار سے غائب، حادثے کا خدشہ
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیرین ایئرلائن کے طیارے نے صبح 4 بجکر 50 منٹ پر دمشق سے ٹیک آف کیا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بشارالاسد کا طیارہ اڑان کے 15 منٹ بعد تک عراق کی طرف 21 ہزار فٹ کی بلندی پر چلتا رہا اور 20 منٹ بعد طیارے نے حمص کی طرف رخ کرتے ہوئے رفتار بڑھا دی۔
صبح 5 بج کر 24 منٹ پر طیارہ حمص شہر کے اوپر سے گزرا اور اس وقت اس کی بلندی 22 ہزار فٹ تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بعد صبح 5 بج کر 28 منٹ پر طیارے کا رخ پھر حمص شہر کی طرف ہوگیا، تاہم طیارہ جونہی حمص کی دوبارہ آیا تو اس کی بلندی 16 ہزار فٹ پر آگئی۔ اس کے بعد حمص سے کچھ فاصلے پر طیارہ 1625 فٹ کی بلندی پر ریڈار سے غائب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں شام میں اسد خاندان کاطویل دور حکمرانی ختم، دمشق کی سڑکوں پر جشن
غیرملکی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بشارالاسد اسی طیارے میں موجود تھے، تاہم ابھی تک اس کی مکمل تصدیق نہہیں ہوسکی۔