بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس چلا اس لئے اس کی تسلی کے لئے میری بیوی کے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا۔
عمران خان کا یہ دعویٰ ان کی جانب سے 190ملین پانڈز ریفرنس میں عدالت میں جمع کرایا گیا342کے تحریری بیان میں سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ممکن ہے فیض حمید اور عمران خان کا ایک ساتھ ٹرائل ہو، وزیردفاع خواجہ آصف
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان عدالت میں 79 سوالات کے جوابات جمع کرائے ہیں۔ جس میں درج ہے کہ میرے دور میں مریم نواز کیخلاف کرپشن کیس چلا اس لیے اس کی تسلی کے لیے میری بیوی کے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا۔
عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جس طرح بھٹو ریفرنس میں فیئر ٹرائل نہ ہونے کی نشاندہی سپریم کورٹ نے کی، اس طرح میرے کیس میں بھی ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ استغاثہ کے گواہ کے مطابق متعلقہ بینک نے اکاؤنٹ ہولڈر کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے اکانٹ میں رقم منتقل کی۔
عمران خان کے مطابق رقم منتقلی سے اسٹیٹ آف پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ وہ رقم اسٹیٹ آف پاکستان کی نہیں تھی۔
انہوں نے اپنے جواب میں لکھا کہ استغاثہ کے گواہ القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل نے بیان دیا، القادر یونیورسٹی کے مالی معاملات میں میرا کوئی لینا دینا نہیں۔