5 جی ٹیکنالوجی کے اجرا میں حائل چیلنجز کیا ہیں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

5 جی ٹیکنالوجی دنیا بھرمیں انٹرنیٹ کی تیز ترین فراہمی کا ذریعہ ہے لیکن پاکستان میں یہ سہولت ابھی تک صارفین کو دستیاب نہیں ہے، گزشتہ 4 برسوں کے دوران مختلف حکومتوں نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اجرا کے وعدے تو کیے مگر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

حکومت نے آئندہ سال ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے ملکی معیشت اور صارفین کو متوقع فائدہ ہو گا، تاہم اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چند چیلنجز کی بھی نشاندہی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان کو 5 جی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے؟

اپنی سالانہ رپورٹ میں 5 جی ٹیکنالوجی کےحوالے سے درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے قبل موجودہ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے خاطر خواہ سرمایہ کاری درکار ہوگی۔

پی ٹی اے کے مطابق اس ضمن میں پیش رفت کے لیے مہنگی فائبر، اسمال سیلز سائٹس اور جدید اینٹیناز نصب کرنا پڑیں گے، جس سے ٹیلی کام سیکٹر کو اچھا خاصا مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: 5جی پاکستان میں آیا تو کیا عوام اس کا خرچہ برداشت کرسکیں گے؟

دوسری جانب سرمایہ کاری کا منافع ملنے میں کافی وقت لگےگا، جسے پی ٹی اے نے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ حکومت کی جانب سے اس ضمن میں چھوٹ اور رعایت کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے بھی مذکورہ مالی دباؤ کم کیا جاسکتا ہے۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق بہتر انفرا اسٹرکچر کے باعث 5 جی انٹرنیٹ کی سہولت سے شہری علاقوں کے صارفین جلد مستفید ہو سکیں گے لیکن لاجسٹکس اور انفرا اسٹرکچر کی بھاری قیمت کے باعث دیہی علاقوں کے صارفین تک اس سہولت کے پہنچنے میں وقت لگے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا وہ کام جو پاکستان میں 5جی انٹرنیٹ عام کردے گا

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں 5 جی ٹیکنالوجی کے لیے درکار اسمارٹ فون کی عدم دستیابی بھی ایک بڑا چیلنچ ہے، جسے حل کیے بغیر اس ضمن میں پیش رفت سود مند ثابت نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز