2024: سعودی عرب کا تاریخی سال، کامیابیوں کا عالمی سفر

بدھ 1 جنوری 2025
author image

طلحہ الکشمیری

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2024 سعودی عرب کے لیے ترقی، کامیابیوں اور عالمی اہمیت کے اعتبار سے ایک یادگار سال ثابت ہوا، اس سال کو سعودی وژن 2030 کی تکمیل کی جانب ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کے شعبوں میں کئی بڑے اقدامات اور کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

اس سال سعودی عرب نے حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک قومی حکمتِ عملی کا آغاز کیا، جس نے مملکت کو عالمی سطح پر اس شعبے میں ایک نمایاں مقام دلانے کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن: کس ادارے کی کیسی کارکردگی رہی؟

اس کے ساتھ ہی، خطے کے سب سے بڑے واٹر تھیم پارک کا افتتاح کیا گیا، جو نہ صرف عوام کے لیے تفریح کا ذریعہ بلکہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کا ایک اہم منصوبہ بھی ہے۔

عوامی فلاح کے پیشِ نظر، سعودی حکومت نے ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت ملی۔

مزید پڑھیں:شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے ملکی و عالمی سطح پر کیا کارہائے نمایاں انجام دیے؟  

کھیلوں کے میدان میں بھی یہ سال سعودی عرب کے لیے شاندار رہا۔ سعودی ہلال ٹیم نے شاہ سلمان کپ جیتا، اس کے ساتھ ہی، سعودی عرب نے 2025 میں ای-اسپورٹس اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے تیاریوں کا آغاز کیا، جو نئی نسل کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

مزید برآں، حکومت نے 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اپنی فائل جمع کروا کر دنیا کو اپنی کھیلوں کی ترقی کے عزم کا پیغام دیا۔

مزید پڑھیں:گاڑیوں کی درآمد، سعودی عرب نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل سروس متعارف کروا دی

ثقافت اور تاریخ کے میدان میں، سعودی عرب نے عالمی سطح پر اپنی شناخت کو مزید مضبوط کیا۔ الفاو کے تاریخی علاقے کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا، جو ملک کے قدیم تاریخی مقامات کی عالمی سطح پر شناخت کا باعث بنا۔ اس کے ساتھ ساتھ، دنیا کے بلند ترین ٹاور کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی، جو سعودی عرب کے جدید فنِ تعمیر اور ترقیاتی منصوبوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

ماحولیاتی تحفظ اور سائنسی ترقی کے میدان میں بھی سعودی عرب نے کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے گئے، جبکہ سائنسی ریسرچ اور قدرتی وسائل کے موثر استعمال کے لیے کئی منصوبے شروع کیے گئے۔

مزید پڑھیں:فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر پیٹرسن کیوں خوش ہیں؟

سال 2024 نہ صرف ترقی اور کامیابیوں کا سال تھا بلکہ یہ وہ سال تھا جس نے سعودی عرب کو عالمی اسٹیج پر مزید نمایاں کیا، یہ تمام کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وژن 2030 کے خواب کی تعبیر کے لیے ہر قدم نہایت عزم اور مستقل مزاجی سے اٹھایا جارہا ہے۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈاکٹر طلحہ الکشمیری اقوام متحدہ، پاک عرب تعلقات، انسانی حقوق، جنوبی ایشیا اور پاکستان سے متعلق امور پر حقائق پر مبنی تجزیاتی اور محققانہ تحریریں قلم بند کرتے ہیں، اردو، اور عربی زبان و ادب کے ساتھ گہری مناسبت رکھتے ہیں۔

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم