بلوچستان کے ضلع چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، 280 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
پولیس کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔