چھت پر گارڈن، پشاور کی ماحول دوست خاتون کا کثیرالجہتی تجربہ

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کی ماحول دوست خاتون نے گھر کے چھت پر بوٹانیکل گارڈن بنایا ہے جس میں مختلف قسم کے قیمتی پودے لگائے گئے ہیں جن سے آرگینک کاسمیٹکس مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کچن گارڈننگ: گملوں میں ہی سبزیاں اگائیں، صحت و بچت دونوں پائیں

پشاور گلبرگ کی رہائشی سیدہ مہوش اسد پروفیشنلی ٹیکسٹائل ڈیزائننگ سے وابستہ ہیں لیکن چوں کہ ان کے دادا حکیم ہیں اس لیے ان کا فطری طور پر جڑی بوٹیوں سے گہرا لگاؤ ہے جس کی زندہ مثال ان کے گھر کی چھت پر ایک چھوٹا سے باغیچہ ہے۔

سیدہ مہوش نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پودوں کے بارے میں تو شروع سے علم تھا لیکن جڑی بوٹیوں کا علم انہیں اپنے دادا کی وجہ سے ملا۔

مزید پڑھیں: اسکردو کی خاتون کسان جو کچن گارڈننگ سے لاکھوں روپے کماتی ہے

ان کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے سے باغیچے سے اگر ایک طرف وہ ماحولیات کی خدمت میں اپنے حصے کی شمع جلا رہی ہیں تو دوسری طرف جڑی بوٹیوں سے مختلف قسم کے قیمتی آئل، شیمپو اور کریم سمیت مختلف کاسمیٹکس بھی تیار کرتی ہیں جنہیں فروخت کرکے وہ گھر کا خرچہ چلا لیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp