عمران خان کا آرمی چیف کو خط، اہم نکات سامنے آگئے

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط تحریر کیا جس کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام خط تحریر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں سے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں،عمران خان کا آرمی چیف کو خط

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے نام 6 نکات پر مبنی خط تحریر کروایا ہے جن میں انتخابات، 9 مئی، عدلیہ، دہشتگردی اور معیشت سمیت امور زیر بحث لائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کو یہ خط بذریعہ ڈاک ارسال کیا جائےگا اور خط کو منظر عام پر بھی لایا جائےگا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے آرمی چیف کے نام خط میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اس وقت قربانیاں دے رہی ہے، نوجوان اس ملک کی خاطر شہید ہورہے ہیں۔ ایسے وقت میں پوری قوم کو اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی ہے کہ ادارے کی پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا ہوگیا ہے۔

عمران خان نے اپنے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ ایجنسیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کہ وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے خط میں 9 مئی ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کو عوام نے 9 مئی کو مسترد کردیا ہے۔ عام انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا اور اس سب کو چھپانے کے لیے عدلیہ کی آزادی کو بھی سلب کرنے کے لیے پہلے 26ویں آئینی ترمیم لائی گئی اور پھر میڈیا کا گلا گھونٹنے کے لیے پیکا قانون لایا گیا ہے۔

عمران خان نے اپنے خط میں انٹرنیٹ کی بندش کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے معیشت کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے، جبکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان پر عالمی پابندیوں کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے آرمی چیف کو خط کیوں لکھا؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی

عمران خان نے اپنے خط میں آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ملک کی معیشت بہتر کرنی ہے اور پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے تو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنا ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کے آغاز میں مندی، دوپہر تک انڈیکس میں 1,950 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 22.67 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک

امریکا، ایران امن معاہدے کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا، جنگ بندی میں 60 روز توسیع کی تجویز

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی سینڈہرسٹ میں غیر معمولی کارکردگی، انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ جیت لیا

ٹرمپ خاندان سے منسلک سیاحتی منصوبے کے خلاف البانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج

ویڈیو

بجٹ 27-2026: پیٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی آدھی رہ جائے گی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

نواز شریف برینڈ ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘