’90 کے کھلاڑیوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا‘، محمد حفیظ کے بیان پر وقار یونس کا ردعمل

جمعہ 7 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے گزشتہ روز 90 کی دہائی میں پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کوئی میراث نہیں چھوڑ کر گئے اور نہ انہوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ جتوایا ہے۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے جوابی وار کرتے ہوئے محمد حفیظ کو جواب دیا کہ 73 ون ڈے میچوں میں جو آج ہم انڈیا سے اوپر ہیں وہ میچز ہم نے ہی جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بڑے ناموں نے پاکستان کو کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا‘، محمد حفیظ اور شعیب اختر آمنے سامنے

محمد حفیظ کی بات پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وقار یونس بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا نام لیے بغیر مبہم انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 90 کی دہائی کے لڑکوں جن میں وسیم اکرم اور خود وقار یونس شامل تھے نے مل کر 191 ٹیسٹ  اور 618 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں جن میں دونوں کھلاڑیوں نے 1705 وکٹیں لیں۔

وقار یونس اپنی ٹویٹ میں یہ بھی بتایا کہ دونوں فاسٹ بولرز نے اننگز میں 66 مرتبہ 5 وکٹیں جبکہ اور 10 مرتبہ اننگز میں 10 وکٹیں لی ہیں۔

اظہر خان نے وقار یونس کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ نے بھی یہی کہا کہ 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کا انفرادی ریکارڈ شاندار تھا اور وہ سپر اسٹار تھے لیکن وہ آئی سی سی ٹرافی نہیں جیت سکے۔

عائشہ نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن وہ آئی سی سی ٹرافی کہاں ہے جو آپ نے یہ ساری پرفارمنس دے کے جیتی تھی۔

رحمان خان نے لکھا ’گریٹیسٹ ایور جوڑی لیکن پاکستان کو جتوا نہ سکی‘۔

ایک ایکس صارف نے سوال کیا کہ آپ نے کتنی آئی سی سی ٹرافیز جیتی ہیں اور انڈیا کو ورلڈ کپ میں کتنی بار ہرایا ہے؟

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی وسیم اکرم اور وقار یونس پر نام لیے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’دبئی بوائز‘ قرار دیا تھا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جیتنے کے بعد 17 سال کا عرصہ اس لیے لگا کیونکہ 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کو نہیں بخشا تھا۔

راشد لطیف نے وقار یونس اور وسیم اکرم کا نام لیے بغیر کہا کہ دبئی بوائز نے تباہی پھیلادی ہے، آج کل ایک دوسرے کی تعریفیں کرکے خوش ہورہے ہیں، مگر زندگی بھر آپس میں لڑتے رہے اور ہمیں آگ میں جھونک دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے آگے پیسے پھینکو تو یہ کچھ بھی کردیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ایشیا کپ 2026: قومی خواتین ٹیم کا مردانہ اسکواڈ کے ساتھ پریکٹس میچ

آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری، کون ہوگا قائد ایوان؟ نام سامنے آگیا

براڈ پیک برفانی تودے میں جاں بحق امریکی کوہ پیما کی میت اسکردو منتقل

مردانہ ٹیم کے ساتھ میچز سے ایشیا کپ میں مدد ملے گی، قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا اظہار اعتماد

حج 2027: سرکاری حج اسکیم کی تمام نشستیں ریکارڈ مدت میں مکمل

ویڈیو

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟