امریکا: غیرقانونی تارکین وطن کو سہولت مل گئی، اہم ایپ لانچ

اتوار 23 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، اور اب ایک ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے غیرقانونی تارکین وطن کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ خود اپنے آپ کو اس کے ذریعے ڈی پورٹ کرا سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ہونے کے بعد خود ڈیپورٹیشن کی سہولت فراہم کرنے والی یہ نئی موبائل ایپ تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی شروع

یہ نئی ایپ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کو خود ساختہ ڈیپورٹیشن کا اختیار فراہم کردیا گیا ہے جس سے وہ گرفتار ہونے یا حراست میں لیے جانے سے بچ سکتے ہیں۔

اس ایپ کا استعمال کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن امریکا سے نکالے جانے کے بعد دوبارہ قانونی طور پر امریکا آ سکیں گے، ان پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائےگی۔

کولمبیا یونیورسٹی میں زیرتعلیم بھارت سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے اسی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے خود کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا، ان کا ویزا فلسطینی عسکری گروہ کی حمایت کرنے پر منسوخ کیا گیا تھا۔

بھارتی طالبہ سری نیواس ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے شروع میں ہی اس ایپ کے ذریعے خود کو ڈی پورٹ کرایا، وہ اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے واپس کینیڈا چلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے بھی اس ایپ کی حمایت کی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا مقصد غیرقانونی تارکین وطن کو باعزت طور پر اپنے ملک واپس جانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایک بیان میں کہاکہ سی بی پی ایپلی کیشن کے ذریعے غیرملکیوں کو ابھی وہاں سے نکلنے اور خود کو ڈی پورٹ کرانے کا اختیاردیا جائےگا، اس لیے انہیں مستقبل میں قانونی طور پر واپس آنے کا موقع مل سکتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ہم انہیں تلاش کرکے ملک بدر کر دیں گے اور وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زیادہ تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کردی

واضح رہے کہ امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ایک روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 لاکھ سے زیادہ تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کی منظوری کس نے دی؟ سی ڈی اے عدالت کو بتادیا

نئے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کو تعینات کرنے کا فیصلہ کس کا ہے؟

2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: پاکستانی سفیر احمد فاروق

پاکستان فیصلے سے یوٹرن نہیں لے گا، وزیراطلاعات عطا تارڑ کا انڈیا سے میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر تبصرہ

ویڈیو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے