جسم کے کون سے حصے ہائی بلڈشوگر کی نشاندہی کرتے ہیں؟

جمعہ 20 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہائی بلڈ شوگر یعنی ذیابیطس کا شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، زیادہ میٹھا کھانے اور ذہنی تناؤ سمیت صحت مند طرز زندگی سے دور رہنا شوگر کے مرض میں مبتلا کردیتا ہے۔

اگر آپ شوگر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں تو جسم کے کچھ اعضا ایسے ہیں جو آپ کے ہائی بلڈ شوگر ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں جس پر ماہرین طب نظر رکھنے کا کہتے ہیں۔

آنکھیں:
جسم میں ہائی بلڈ شوگر کا تناسب آنکھوں کے ریٹینا میں موجود خون کی شریانوں کو متاثر کرتا ہے جوکہ آنکھوں کے مسائل مثلا دھندلا نظر آنا، موتیا سمیت دیگر مسائل پیدا کرتا ہے۔

شوگر ریٹینا کو اس حد تک بھی متاثر کرتا ہے کہ مریض اپنی بینائی بھی کھو سکتا ہے۔

پاؤں:
شوگر دو طرح سے آپ کے پاؤں کو متاثر کرتی ہے، سب سے پہلے اعصابی نقصان کے ذریعے جو آپ کے پیروں کو کسی بھی قسم کے احساس سے محروم کر دیتا ہے، دوسرا پیروں تک خون کی گردش کا درست طریقے سے نہ پہنچنا ہے جس سے پیروں پر ہونے والے زخموں کو بھرنے میں بھی مشکل ہوتی ہے۔

گردے:
گردے جسم سے زہریلے مادوں اور فضلات کو فلٹر کرتے ہیں لیکن ذیابیطس کا شکار ہونے سے یہ مرض خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے جسے ذیابیطس نیفروپیتھی بھی کہا جاتا ہے اور اس کی علامات میں پاؤں میں سوزش، بلڈ پریشر کا نارمل نہ رہنا اور پشاب میں پروٹین کا شامل ہونا جیسی علامتیں شامل ہیں۔

اعصاب:
آنکھوں اور گردوں کی طرح ہائی بلڈ شوگر اعصاب کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے جسے ذیابیطس نیوروپیتھی کہتے ہیں اس کی علامتوں میں جسم کا سن ہونا، درد اور درجہ حرارت محسوس کرنے کی صلاحیت متاثر ہونا،جھنجھناہٹ یا جلن کا احساس شامل ہیں۔

دل کی تکلیف:
ہائی بلڈ شوگر کے مرض میں مبتلا شخص پر فالج اور دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہر وقت رہتا ہے کیو نکہ شوگر خون کی شریانوں کو متاثر کرتی ہے اور بلڈ پریشر کو بڑھاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار