کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں پولیس اہلکار ملوث، تاوان کی کتنی رقم لی گئی؟

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں شاہ لطیف تھانے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ٹرانپسورٹر سرفراز آرائیں کی مدعیت میں اغوا اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ پولیس نے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے تاہم پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کوئی بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

مدعی مقدمہ ٹرانسپورٹر سرفراز آرائیں کے مطابق 28 مارچ کو پولیس اہلکار امام بخش زرداری، شکیل فیروز جٹ، افتخار مانی، خاور یوسف جبکہ دیگر ملزمان عاطف، عرفان ، شکیل ،علی حیدر اور دیگر 4 نامعلوم افراد نے پولیس موبائل اور سفید ویگو میں انہیں ایک دوست سمیت اغوا کیا۔

’۔۔۔اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے، بعد میں ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا، تاوان دینے سے انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔‘

مزید پڑھیں: ’شارٹ ٹرم اغوا‘: لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے ڈاکٹر کی بھاری رقم ہتھیا لی

مدعی مقدمہ کے مطابق اغوا کاروں نے پوچھا کہ کتنے پیسے دے سکتے ہو، جس پر مدعی مقدمہ نے  اغوا کاروں کو بتایا کہ گاڑی میں پیسے موجود ہیں، جس کے بعد اغوا کاروں نے گاڑی کی چھت میں چھپائے گئے پانچ لاکھ 25 ہزار روپے نکالے اور پھر انہیں نیشنل ہائی وے پر چھوڑ دیا۔

آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری کے بعد واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سمری اعلی حکام کو ارسال کردی تھی، جس کے بعد 4 مئی کو متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

غزہ پر جارحیت، حماس کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں، میٹرو کی چھتیں ٹپکنے لگیں

چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم آسان اور اختیاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ٹرمپ نے سیول کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی مدت میں کمی کیوں کی؟ جنوبی کوریائی وزیر خارجہ کا انکشاف

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

وی ایکسکلوسیو: عمران خان بیمار ہیں تو انہیں طبی سہولیات ملنی چاہییں، رانا احسان افضل

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد