سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا قومی اسمبلی میں پرتپاک استقبال

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی کے وفد نے منگل کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا دورہ کیا، اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے سپیکر نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا تعارف کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے گرمجوشی کا اظہار

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے اس سعودی وفد کی قیادت سعودی شوریٰ کونسل کے ایک ممتاز رکن میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمن بن سہیت العربی کر رہے ہیں۔

آج قومی اسمبلی پہچنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مہمان وفد کے اراکین کا فرداً فرداً تعارف کراتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی مہمان وفد کا خیرمقدم کیا، سعودی شوریٰ کونسل کے اراکین ڈاکٹر ایمان بنت عبدالعزیز الجبرین اور انجینئر سالم بن علی الشہری بھی وفد میں شامل ہیں۔

سعودی پاکستان پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی کا 3 رکنی وفد دونوں ملکوں کے قانون ساز اداروں کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے ایک اہم قدم کے طور پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، قومی اسمبلی میں پاکستان سعودی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ نے طے شدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟

پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کرکے پاکستان کے پارلیمانی طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں، مہمان وفد کے اراکین قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی کے اس دورے کو دونوں ملکوں کی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز