ایک آدمی کو ڈر ہے کہ اقتدار میں آکر انہیں کرسی سے ہٹا دوں گا، عمران خان کی وی نیوز سے خصوصی گفتگو

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جو ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار ایک ہی شخص ہے۔

اسلام اباد ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی کو ڈر ہے کہ میں اقتدار میں آکر اس کو کرسی سے ہٹا دوں گا جبکہ میں ایسا کچھ نہیں کروں گا۔

ایک آدمی کے فیصلے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں

ضمانت منظور ہونے پر ردِعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کی طرف سے عدلیہ کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے لیکن باہر جنگل کا قانون ہے۔

انہوں نے ضمانت ملنے کے باجود اپنی گرفتاری کا خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی فیصلے کررہا اور وہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، مجھے اعتماد ہی نہیں کہ باہر نکلوں گا تو کیا ہوگا اور لگتا ہے کہ یہ مجھے پھر گرفتار کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی جتنا اس ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے اتنا دشمن بھی نہیں پہنچا سکا۔

فوج جب گرفتار کرکے لے جائے گی اور اس کا ردِعمل آئے گا تو ذمہ دار میں ہوں گا؟

عمران خان نے کہا کہ ’مجھے دوبارہ گرفتار کریں گے اور اس کا ردِعمل آئے گا پھر اس کا ذمہ دار مجھے ٹھہرائیں گے۔ میں کیسے اس کا ذمہ دار ہوسکتا ہوں؟ جب آرمی دہشتگرد بناکر مجھے گرفتار کرے گی تو اس کے ردِعمل کا ذمہ دار میں ہوں گا؟ مجھے تو پتہ ہی نہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ جب لیڈر کے بغیر ہجوم باہر نکلتا ہے تو وہ کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتا، ہم نے تاریخی جلسے کیے کبھی کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں ہوا۔ ’میرے کنٹرول میں جلسے ہوتے تھے دھرنے ہوتے تھے۔ میں پہلے خبردار کرتا رہا کہ ملک کو اس طرف نہ لے کر جاؤ کہ سری لنکا بن جائے اور ہم سب کے ہاتھ سے نکل جائے‘۔

کیا صدرِ مملکت گزشتہ رات کسی کا پیغام لے کر آئے؟

عارف علوی سے رات گئے ہونے والی ملاقات سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ عارف علوی ہمارے صدر ہیں، میرے دوست بھی ہیں اور پارٹی کے رکن ہیں، وہ کسی کا پیغام لے کر نہیں آئے اور نہ ہی کوئی ڈیل ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

دنیا کی 2 سب سے بڑی معیشتیں چین اور امریکا مقابلہ نہیں شراکت داری کو ترجیح دیں، چینی صدر شی جن پنگ

ورلڈ کلائمیٹ ڈے : سندھ طاس معاہدے کی غیر یقینی صورتحال نے پاکستان کے لیے خطرات بڑھا دیے

ایس سی او اجلاس : روس کا افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور منشیات کی بڑھتی پیداوار پر اظہار تشویش

’سابق شوہر نے کوکین نیٹ ورک کا حصہ بنایا‘، کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے راز کھول دیے

ویڈیو

انمول پنکی کے لیے تمغہ؟ بڑے انکشافات، اہم سینیٹر کود پڑے، 27ویں آئینی ترمیم کی بازگشت، ڈونڈ ٹرمپ کا دورہ چین

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ