پنجرا خونخوار تیندوے کے لیے تھا پھنس پردیپ گیا لیکن کیسے؟

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں تیندوے کو پکڑنے کے لیے لگایا گیا ایک بڑا لوہے کا پنجرا اگلے دن عجیب ہی منظر پیش کر رہا تھا جس کو دیکھ کر گاؤں والے حیران رہ گئے اور بیشتر تو اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا

ہوا کچھ یوں کہ اس پنجرے میں تیندوا تو نہیں پھنس سکا البتہ اس کے اندر ایک شخص بے بسی کی تصویر بنا بیٹھا نظر آیا۔ وہ بظاہر شخص نشے میں تھا۔ اس منظر کی ویڈیو شیئر ہونے کی دیر تھی کہ وہ ’ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بن گئی اور ری شیئرز کے ڈھیر لگ گئے۔

واقعہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب کٹرنی گھاٹ وائلڈ لائف سینکچؤری سے متصل گاؤں کے قریب تیندوے کو پکڑنے کے لیے پنجرا لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: ہری پور: تیندوا آبادی میں گھس آیا، 4 بکریاں مار ڈالیں، علاقے میں خوف و ہراس

ایک روز قبل 55 سالہ شانتی دیوی تیندوے کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں جس کے بعد محکمہ جنگلات نے کارروائی کرتے ہوئے پنجرے میں بطور چارہ ایک بکری باندھ دی تھی۔

تیندوا تو نہیں پردیپ پھنس گیا

پنجرے میں پھنسنے والا شخص پردیپ بتایا جاتا ہے جو مبینہ طور پر نشے میں تھا اور کسی وجہ سے پنجرے کے اندر چلا گیا۔ اس کے اندر داخل ہونے کی دیر تھی کہ پنجرے کا خودکار دروازہ تیزی سے بند ہوگیا اور وہ اندر قید ہوکر رہ گیا۔

داخل کیا ہوا؟

واقعے کے بعد مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ جنگلات کو شبہ ہے کہ پردیپ شاید پنجرے میں بندھی بکری چرانے کی کوشش کر رہا تھا اور اندر داخل ہوتے ہی پھنس گیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی زخمی مادہ تیندوا جاں بر نہ ہوسکی

جبکہ پردیپ کا کہنا ہے کہ وہ صرف صورتحال دیکھنے آیا تھا، اچانک چکر آیا اور پنجرے میں بند ہو گیا۔

گھبراہٹ میں مدد کی پکار

پنجرے میں پھنسنے کے بعد پردیپ نے چیخ و پکار شروع کردی اور اپنے موبائل فون سے گاؤں والوں کو کال کر کے اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی: تین لوگوں کو زخمی کرنے والا تیندوا بالآخر پکڑا گیا

گاؤں کے مکھیا نے فوری طور پر محکمہ جنگلات اور پولیس کو اطلاع دی۔

2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد چھٹکارا

محکمہ جنگلات اور پولیس کی مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی اور تقریباً 2 گھنٹے کی کارروائی کے بعد پردیپ کو محفوظ طریقے سے پنجرے سے نکال لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم