چترال میں شکار اور جانوروں کے مناظر پر مبنی قدیم ترین چٹانی نقوش دریافت

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چترال کی موڑکھو وادی میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے قدیم ترین چٹانی نقوش دریافت کر لیے ہیں، جس کے بعد وادی کی تاریخ قبل از تاریخ دور تک پھیل گئی ہے۔

یہ اہم دریافت ہزارہ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید کی سربراہی میں ماہرین کی ایک ٹیم نے کی۔ تحقیقاتی ٹیم نے کوشٹ اور کشم کے گاؤں کے 8 مختلف مقامات پر 200 سے زائد تراشے ہوئے پتھروں کی نشاندہی اور دستاویز بندی کی۔

یہ بھی پڑھیے: کوہ سلیمان کے برساتی نالے سے قدیم نوادرات اور سکے دریافت

ہزاروں سال قدیم ان نقوش میں شکاریوں، جانوروں اور روزمرہ زندگی کے مناظر نمایاں طور پر دکھائے گئے ہیں۔ متعدد پتھروں پر شکاریوں کو کمان اور تیروں کے ساتھ آئیبکس اور مارخور کا تعاقب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کشم کے 2 مقامات پر قدیم انسانوں اور جانوروں کے قدموں کے نشانات بھی دریافت ہوئے ہیں۔

کچھ چٹانوں پر جانوروں کی آپس میں لڑائی کے مناظر کندہ ہیں، جبکہ آئیبکس، مارخور، کتوں اور یاک کی انفرادی تصاویر بار بار سامنے آتی ہیں، جو اس دور کے ماحول، طرزِ زندگی اور انسان اور جانور کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khowari (@khowari_chitral)

ماہرین کے مطابق ابتدائی دور کے نقوش نسبتاً کھردرے اور غیر ہموار ہیں، جن میں پتھر پر گہرے اور بے ترتیب نشانات موجود ہیں۔ اس کے برعکس بعد کے دور کے کچھ نقوش زیادہ ہموار، متوازن اور واضح خطوط کے حامل ہیں، جو ممکنہ طور پر کانسی (Bronze Age) یا لوہے کے دور (Iron Age) سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میں واقع قدیم آثار، خطے کے شاندار ماضی کے آئینہ دار

تحقیق کے پہلے 2 مراحل میں ان مقامات کی جدید ریکارڈنگ تکنیکوں کے ذریعے نشاندہی اور دستاویز بندی کی گئی ہے۔ تیسرے مرحلے میں ان نقوش کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا، جبکہ مکمل تحقیق کی اشاعت آئندہ سال متوقع ہے۔

اپر چترال میں آثار قدیمہ سے متعلق یہ اہم مشن ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیمز خیبر پختونخوا کے باہمی اشتراک اور انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ فار سنٹرل ایشین اسٹڈیز (آئی آئی سی اے ایس) کی مالی معاونت سے مکمل کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا 11 سالہ شہزادی شارلٹ سب سے پر اعتماد کم عمر شاہی شخصیت بنتی جا رہی ہیں؟

روسی صدر کا نیتن یاہو اور مسعود پزیکشیان کو ٹیلیفون، کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش

قومی پیغامِ امن کمیٹی کی اپیل پر ملک بھر میں یومِ پیغامِ پاکستان منایا گیا

صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کا شبِ معراج پر قوم کے نام پیغام

نیتن یاہو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی درخواست

ویڈیو

پاکستان اور بھارت کی دوبارہ جنگ، ایران خانہ جنگی میں کون سے طاقتیں ملوث؟ڈونلڈ ٹرمپ کو روکنے والا کون؟

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘