امریکی رکن کانگریس کا مسلمانوں سے متعلق توہین آمیز بیان، دنیا بھر میں شدید ردعمل

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں اسلام مخالف بیان پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا جب فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رکن کانگریس رینڈی فائن نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں سے متعلق توہین آمیز تبصرہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک آن لائن بحث کے دوران لکھا کہ ‘اگر ہمیں مجبور کیا گیا کہ کتوں اور مسلمانوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں تو یہ مشکل فیصلہ نہیں ہوگا’۔ اس بیان کے بعد ملک بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ میں اسلام مخالف سرگرم کارکن ٹومی رابنسن کو 18 ماہ قید کی سزا

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے سخت الفاظ میں کہا کہ ‘فوراً استعفیٰ دیں، آپ نسل پرست ہیں’۔ واشنگٹن میں قائم امریکی مسلمانوں کی بڑی شہری حقوق تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایوانِ نمائندگان کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ بیان کی مذمت کرے اور رکن کانگریس سے استعفیٰ لیا جائے۔ تنظیم نے اسے مسلمانوں کو غیر انسانی قرار دینے کے مترادف اور اسلام مخالف بیانات کے تسلسل کا حصہ قرار دیا۔

تنظیم کے مطابق مذکورہ رکن کانگریس ماضی میں بھی ‘فلسطینی شناخت’ کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے ہیں اور مسلمانوں سے متعلق متنازع مؤقف اختیار کرتے آئے ہیں۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ ایسے بیانات نفرت اور امتیازی سلوک کو بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: انڈیا میں اسلام مخالف تقریر کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلم رہنما کا گھر مسمار

دوسری جانب رینڈی فائن نے اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ‘اسلاموفوبک’ کہلانے کا خوف نہیں۔ وہ اس سے قبل فلوریڈا کی ریاستی مقننہ کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور کانگریس میں ان کے داخلے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل رہی ہے۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر بھی ماضی میں ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر چکی ہیں۔ تاحال ریپبلکن قیادت نے کسی تادیبی اقدام کا اعلان نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حج 2026: وقوف مزدلفہ مکمل، حجاج رمی جمرات کے لیے روانہ، واپسی پروازیں 31 مئی سے شروع ہوں گی

عید پر گوشت کا استعمال اور صحت کا خیال کیسے رکھاجائے؟ ماہرِ غذائیت نے مشکل آسان کردی

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق، زمینی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

ویڈیو

عید پر گوشت کا استعمال اور صحت کا خیال کیسے رکھاجائے؟ ماہرِ غذائیت نے مشکل آسان کردی

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب