ہمیں جذباتی ہونے کے بجائے ہوش مندی سے سوچنا ہوگا، علی حیدر گیلانی کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایرانی قوم کے ساتھ ہے، صدر مملکت آصف زرداری کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس

اپنے ایک بیان میں سید علی حیدر گیلانی نے کہاکہ پوری قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہے، رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہر پاکستانی دکھی اور رنجیدہ ہے۔ امتِ مسلمہ کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دشمن اس سوگ اور غصے کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے، اس لیے ہمیں جذباتی ہونے کے بجائے ہوش مندی سے سوچنا ہوگا۔

ان کے مطابق دشمن شرپسندی اور فرقہ ورانہ فسادات پھیلا کر پاکستان کو اندرونی طور پر کھوکھلا کرنا چاہتا ہے۔

سید علی حیدر گیلانی نے کہاکہ پاکستان ایران کا دوست اور مضبوط دست و بازو رہا ہے اور اس وقت تمام سازشوں کے باوجود پاکستان اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا اردن کے فرمانروا سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ رات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کا پاکستان کے لیے اظہارِ تشکر دوستی اور ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے دشمن توڑنے میں ناکام رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں