پاکستان مذاکرات کے فروغ کے لیے پُرعزم، پائیدار امن کے لیے وقت اور سنجیدگی ناگزیر ہے، شیری رحمان

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام فریقین کے درمیان رابطے برقرار رکھنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی (BBC) کو دیے گئے انٹرویو میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی اور عملی سطح پر ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز کھل کر بات چیت کر سکتے ہیں، جبکہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس عمل میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات نے مضبوط سفارتی عمل کی بنیاد رکھ دی، باہمی اعتماد سے مزید استحکام ممکن ہے، ایران

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے، تاہم اس کے لیے فریقین میں حقیقی سیاسی عزم ضروری ہے۔ ان کے مطابق سنجیدگی سے مذاکرات جاری رکھنا ہی کسی متوازن اور قابل قبول حل کی طرف پیشرفت ممکن بنا سکتا ہے۔

شیری رحمان نے زور دیا کہ انتہاپسندانہ مؤقف کے بجائے درمیانی راستہ اختیار کرنا خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی اہم سفارتی پیشرفت کے لیے ایک دن کافی نہیں ہوتا اور ابتدائی ملاقاتیں صرف اعتماد سازی (آئس بریکر) کا کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کے مطابق جنگ سے نکلنے والے فریقین کو سنجیدہ مذاکرات کے لیے وقت اور مناسب ماحول فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی مذاکرات میں حتمی معاہدے کے بجائے ممکنہ آپشنز اور راستوں پر غور کیا جاتا ہے، جبکہ جنگ بندی کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے کیونکہ ماضی میں ایسی جنگ بندیاں اکثر عارضی ثابت ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات اہم پیشرفت، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے باعث یہ سب ممکن ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

شیری رحمان نے مزید کہا کہ مذاکرات کا رک جانا بدقسمتی ہے کیونکہ یہ وقت ایک اسٹریٹجک وقفے کے طور پر استعمال ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بڑا سفارتی نتیجہ ایک ہی نشست میں حاصل نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک طویل عمل ہوتا ہے جس میں مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ تحمل اور وقت کی کمی صورتحال کو طویل اور تباہ کن تنازع کی طرف دھکیل سکتی ہے، جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں