پنجاب حکومت کا بلوچستان کے طلبہ کے لیے 460 اسکالرشپس کا اعلان، اسکالر شپ کا طریقہ کار کیسے ہوگا؟

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (PEEF) نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے صوبہ بلوچستان کے ذہین اور مستحق طلبہ و طالبات کے لیے 460 اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپس بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے اشتراک سے فراہم کی جائیں گی، جن کا مقصد باصلاحیت طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اسکالرشپ کے لیے وہ طلبہ اہل ہوں گے جنہوں نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ یا ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات 2025 میں بلوچستان بورڈ سے کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔ اسی طرح بی ایس اور ڈی اے ای پروگرام کے طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ ایم ایس اور ایم فیل پروگرام کے لیے کم از کم 2.5 سی جی پی اے یا 60 فیصد نمبر اور بلوچستان کی کسی پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں داخلہ ضروری ہے۔ درخواستگزار کا بلوچستان کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے اور والدین کی ماہانہ آمدن 60 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو اسکالرشپ فارم کے ساتھ تمام ضروری تصدیق شدہ دستاویزات جمع کروانا ہوں گی، جن میں تعلیمی اسناد، شناختی دستاویزات، ڈومیسائل، آمدن کا سرٹیفیکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصاویر شامل ہیں۔ درخواستیں صرف متعلقہ تعلیمی ادارے کے فوکل پرسن کے ذریعے بیف آفس میں جمع کروائی جائیں گی، جبکہ براہ راست یا نامکمل درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بلوچستان کے طلبہ کے لیے ملک کے معیاری تعلیمی اداروں تک رسائی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر بچے کو برابر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی