آزاد کشمیر پولیس کی بڑی کارروائی، ’را‘ کا ایجنٹ گرفتار، نیٹ ورک بے نقاب

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفر آباد میں آئی جی پولیس آزاد جموں و کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ راولا کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے مبینہ کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی شاندار فارم، پی ایس ایل کے سی ای او نے نظرِ بد سے بچانے کے لیے منفرد انداز اپنا لیا

آئی جی کے مطابق گرفتار ملزم، جس کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی، حساس مقامات کی ریکی کرتا اور ویڈیوز بنا کر معلومات فراہم کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم فوجی تنصیبات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ پولیس کی مؤثر کارروائی کے باعث دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا، جبکہ اس کارروائی کے دوران ایک مکمل نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پشاور: نقل روکنے پر طلبا مشتعل، امتحانی مراکز پر حملے اور توڑ پھوڑ

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزاد کشمیر پولیس ہر قیمت پر خطے کے امن و سلامتی کو یقینی بنائے گی اور دشمن کے کسی بھی ناپاک ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر لیاقت علی ملک نے مزید انکشاف کیا کہ گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطے میں تھا اور حساس مقامات کی معلومات دشمن تک پہنچا رہا تھا۔ ان کے مطابق ملک دشمن عناصر منظم انداز میں اہم لوکیشنز کی نشاندہی کر کے ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم اپنے مذموم عزائم کے تحت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث رہا، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی نے اس خطرے کو ٹال دیا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر پولیس کی بڑی کارروائی، ’را‘ کا ایجنٹ گرفتار، نیٹ ورک بے نقاب

لیاقت علی ملک نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کی سرزمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا، اور سیکیورٹی ادارے ہر ممکن اقدامات کے ذریعے خطے کے امن و استحکام کو یقینی بناتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے ایک کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے جاسوسی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے اضلاع نارووال اور بہاولپور جبکہ آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوئٹزر لینڈ: شہباز شریف کی جرمن زبان میں گفتگو نےصحافیوں کو حیران کر دیا

بینظیر بھٹو شہید کی 73 ویں سالگرہ، صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا شاندار خراجِ تحسین

عظمیٰ بخاری کی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر تنقید، سوشل میڈیا الزامات کا جواب دے دیا

ہٹلر سے متاثراسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے غزہ کے مسلمانوں کے مکمل خاتمے کا مشورہ دیدیا

بھارت کی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا پارلیمنٹ کے قریب تھالیاں بجا کرانوکھا احتجاج

ویڈیو

امریکا ایران اعلیٰ سطحی مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟