بلوچستان حکومت کا زرعی شعبے کے لیے ریلیف پیکج کا اغاز، کتنے کسان مستفید ہونگے؟

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خطے میں جاری کشیدگی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث زرعی شعبے کو درپیش مشکلات کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے کسانوں کے لیے زرعی ریلیف پیکج متعارف کرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بلوچستان کے طلبہ کے لیے 460 اسکالرشپس کا اعلان، اسکالر شپ کا طریقہ کار کیسے ہوگا؟

اس طرح گندم کے کاشتکاروں کے لیے تھریشر فیول سبسڈی اسکیم پر باقاعدہ عملدرآمد بھی شروع ہوچکا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 3,102 کسانوں کے اکاؤنٹس میں سبسڈی منتقل کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ 2 سے 3 روز میں مزید 13,128 کاشتکاروں کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔

میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ صوبہ بھر میں اب تک 85 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن میں سے 74 ہزار سے زیادہ کی تصدیق مکمل کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان کے لیے کسان پیکج: وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ تیار گندم کی فصل رکھنے والے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ بڑھتے اخراجات کے باوجود اپنی فصل محفوظ بنا سکیں۔

ان کے مطابق فیول سبسڈی کے ذریعے تھریشر کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور کاشتکاروں پر اضافی مالی بوجھ کم ہوگا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسانوں کی رجسٹریشن اور تصدیقی عمل مسلسل جاری ہے اور تمام اہل چھوٹے کاشتکاروں کو مرحلہ وار سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان خشک سالی کی لپیٹ میں، بارشوں میں شدید کمی کے بعد قابل کاشت رقبہ مزید سُکڑ گیا

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان مشکل معاشی حالات میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور زرعی پیداوار کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی