پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق تاخیر کا شکار، وجہ کیا ہے؟

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی کے لیے تیار کیا گیا ترمیمی بل تاحال منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش نہ کیا جا سکا، جس کے باعث جرمانوں میں کمی کا اطلاق تاخیر کا شکار ہے، جبکہ جرمانوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) 2025 آرڈیننس سے متعلق ترامیم یکم اپریل کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظور ہو چکی تھیں۔ محکمہ داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد ٹریفک جرمانوں میں کمی کی تجاویز کمیٹی میں پیش کیں اور بریفنگ کے بعد منظوری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں کمی کا فیصلہ مؤخر

تاہم پنجاب اسمبلی کے 41ویں اجلاس کی تیسری نشست میں بھی موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس ایوان میں منظوری کے لیے پیش نہ کیا جا سکا۔

ترمیمی بل کے متن کے مطابق موٹر سائیکل کے بعض چالان 2 ہزار روپے سے کم کر کے ایک ہزار روپے کیے جائیں گے، جبکہ موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ چالان 2 ہزار روپے ہوگا۔

رکشہ ڈرائیورز کے لیے بعض خلاف ورزیوں پر جرمانہ 3 ہزار روپے سے کم کر کے ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

کار اور جیپ کے بعض چالان 5 ہزار روپے سے کم کر کے 3 ہزار روپے کیے جائیں گے، جبکہ سنگین ٹریفک خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔

موٹر سائیکل، رکشہ اور کار کے لیے اوور اسپیڈنگ کے جرمانوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ

2 ہزار سی سی اور دیگر لگژری گاڑیوں کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار روپے سے کم کر کے 10 ہزار روپے تجویز کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم جرمانہ 2 ہزار روپے ہوگا۔

مزدا، کوسٹر، چھوٹی مسافر وین اور لائٹ وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار روپے سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

ٹرک، بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار روپے سے کم کر کے 10 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق ترمیمی آرڈیننس کی پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟