اسلام آباد مذاکرات: آج وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کام معطل رہے گا

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسلام آباد میں ریڈ زون کی بندش کے باعث آج (21 اپریل) کو وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور سماعتیں نہیں ہوں گی۔

وفاقی آئینی عدالت کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پر ایک روزہ عدالتی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت 21 اپریل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریڈ زون میں سیکیورٹی صورتحال اور بندش کے باعث شہریوں اور وکلا کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر عدالتوں نے احتیاطی طور پر کام معطل رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی عملہ گھروں سے اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا جبکہ عدالتی افسران اپنی تعیناتیوں پر موجود رہیں گے۔ تاہم برانچ رجسٹریاں عدالتی و انتظامی امور کے لیے کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث عدالت عالیہ کو بھی 21 اپریل کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بے بنیاد الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حق محفوظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پنجاب کے علاوہ تمام صوبوں نے مایوس کیا، پہلے کراچی رورہا تھا اب گلگت بلتستان کی باری ہے، طلال چوہدری

پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی، خطرناک پانیوں کی فہرست سے خارج، بحری تجارت کے لیے بڑا ریلیف مل گیا

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین