کام کی جگہ مزدوروں کے جسمانی اور ذہنی تحفظ کو یقینی بنانا لازمی ہے، مریم نواز کی لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں مزدوروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کام کی جگہ پر حفاظت، صحت اور ملازمین کی فلاح و بہبود ملک کی ترقی کے لیے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ فیکٹریوں اور کارخانوں میں مزدوروں کے جسمانی اور ذہنی تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 23 مزدور ہلاک، متعدد زخمی

مریم نواز شریف نے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کام کی جگہوں پر حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی حفاظت اور صحت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیکٹریوں اور دفاتر میں سیفٹی آلات اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ ایک صحت مند اور محفوظ کارکن ہی مضبوط قوم کی تعمیر کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صنعتی اداروں کے مالکان مزدوروں کی حفاظت کو ترجیح دیں اور ان کی فلاح کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ ہر ورکر کی صحت اور سلامتی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ورک پلیس پر سیفٹی کلچر کو فروغ دینا ضروری ہے اور ملازمین کے تحفظ کے لیے لیبر قوانین میں ترامیم لائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی تنخواہ ایک عام مزدور سے بھی کم، ایمیزون کے بانی سالانہ کتنا کماتے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ راشن کارڈ کے ذریعے 14 لاکھ لیبر کو ماہانہ مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ رواں مالی سال میں مزید 50 ہزار فیکٹری ورکرز کو راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیبر ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کام کی جگہ پر حادثات کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی معیار کے سیفٹی قوانین پر عمل درآمد لازمی ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جو کمپنیاں ملازمین کی صحت اور حفاظت کو نظرانداز کریں گی ان پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ