آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، تیل کی قیمتیں 3 ڈالر فی بیرل بڑھ گئیں

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی سے متعلق واشنگٹن کی تجویز پر اتفاق نہ ہونے اور آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رہنے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز کھولنے کا منصوبہ، امریکا خود الجھن میں مبتلا

برینٹ خام تیل کی قیمت 3.18 ڈالر اضافے کے بعد 104.47 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 3.09 ڈالر اضافے کے ساتھ 98.51 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے امن مذاکرات سے متعلق ردعمل کو ناقابل قبول قرار دیا، جس کے بعد فوری جنگ بندی کی امیدیں معدوم ہو گئیں۔ امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ بدھ کو چین پہنچیں گے جہاں وہ چینی صدر سے ایران سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کریں گے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اب توجہ ٹرمپ کے دورۂ چین پر مرکوز ہے، کیونکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ چین ایران پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے حل میں کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب سعودی آرامکو کے سربراہ امین ناصر نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ میں دنیا قریباً ایک ارب بیرل تیل سے محروم ہو چکی ہے اور اگر سپلائی بحال بھی ہو جائے تو توانائی کی عالمی منڈی کو مستحکم ہونے میں وقت لگے گا۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز کشیدگی: قطر سے ترسیل متاثر، پاکستان کا اسپاٹ ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

شپنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ہفتے خام تیل سے بھرے مزید 2 ٹینکر آبنائے ہرمز سے اپنے ٹریکر بند کر کے گزرے تاکہ ممکنہ ایرانی حملوں سے بچا جا سکے، جس سے مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کے لیے بڑھتے خدشات واضح ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘