انسدادِ دہشتگردی عدالت: سعد رضوی سمیت کالعدم ٹی ایل پی کے 23 رہنما اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور پارٹی کے مزید 23 رہنماؤں کو پولیس اہلکاروں پر حملوں کے کیس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مفرور رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں، کیونکہ پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعد رضوی اور ان کے بھائی کے بہت قریب ہیں، جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے: عظمیٰ بخاری

بادامی باغ پولیس نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ دہشتگردی، کارکنوں کو تشدد پر اکسانے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں کے الزامات میں درج ایف آئی آر میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

 سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی طلبی کے اشتہارات پہلے ہی شائع کیے جاچکے ہیں، لیکن وہ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور گرفتاری کے خوف سے فرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعد رضوی کے گھر سے کروڑوں کی نقدی اور زیورات برآمد، ایسے لوگ یہ سب گھر میں کیوں رکھتے ہیں؟

عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے دیگر رہنماؤں میں انس رضوی، میاں جمیل احمد شرقپوری، میاں جلیل احمد شرقپوری، علامہ فاروق الحسن، مفتی عابد رضا قادری، علامہ عثمان مظفر، ڈاکٹر شفیق امینی، حسن بٹ، عثمان قادری اور صدام حسین سمیت دیگر شامل ہیں۔

عدالتی حکم کے بعد اب ان تمام افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی لائے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے