وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ ایوٹ کوپر سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو برطانیہ کی وزیر خارجہ ایوٹ کوپر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی جس دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور امن و استحکام کو فروغ دینے کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ ایوٹ کوپر نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا جس نے متعلقہ فریقین کے درمیان پرامن گفت و شنید کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقعے پر سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی بات چیت اور سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے: اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیکیورٹی اور بین الاقوامی تجارت پر موجودہ صورتحال کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی رابطے اور مسلسل گفت و شنید کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی افغانستان اور طالبان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی ذمے دار وہ خود ہے، پرویز خٹک

کرکٹ تاریخ میں کھیل کا انوکھا اختتام، آؤٹ قرار دیے گئے شاداب خان نے میچ کیسے جتوا دیا؟

‘ایسا کبھی نہیں دیکھا، آج جشن ہوگا’: انگلینڈ کیخلاف ہار کو جیت بنانے والے شاداب و حارث کے کمال پر کپتان شاہین آفریدی شاداں

کراچی: پاک فوج کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس ترجمان

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟