ٹرمپ کا چین کا دورہ بغیر کسی بڑی تجارتی ڈیل کے اختتام پذیر، امریکا روانگی

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کا دو روزہ دورہ اس وقت ختم ہو گیا جب وہ کسی بڑی اور جامع تجارتی ڈیل کے اعلان کے بغیر بیجنگ سے امریکا روانہ ہو گئے۔ دورے کے دوران اگرچہ اہم ملاقاتیں اور مذاکرات ہوئے، تاہم مبصرین کے مطابق کوئی بڑا اقتصادی معاہدہ سامنے نہیں آ سکا، جسے امریکی اور عالمی میڈیا نے خاص توجہ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سی آئی اے چیف کا غیر معمولی دورۂ کیوبا، ٹرمپ کا اہم پیغام ہوانا حکومت تک پہنچا دیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے بیجنگ سے روانہ ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورے کے دوران انہوں نے چین کے صدر شی جنگ پنگ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ وفود کی سطح پر بھی مختلف ادوار میں مذاکرات ہوئے جنہیں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس دورے کا سب سے نمایاں پہلو یہ رہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان کسی بڑی تجارتی ڈیل یا جامع معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور رابطوں میں بہتری کے باوجود عملی سطح پر بڑے معاشی فیصلے سامنے نہیں آئے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایران کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ ان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں اور آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھلا رہنا چاہیے تاکہ عالمی توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ بعض شعبوں میں “شاندار تجارتی معاہدے” ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے ان معاہدوں کی تفصیلات واضح نہیں کیں۔ ادھر چینی حکام کی جانب سے بھی ملاقاتوں کو مثبت قرار دیا گیا ہے لیکن کسی بڑے بریک تھرو کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ اگرچہ سفارتی لحاظ سے اہم رہا، لیکن عملی نتائج کے اعتبار سے محدود پیش رفت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں موجود پیچیدگیاں ایک بار پھر سامنے آ گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟