مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر سیاست ہو رہی ہے، فضل الرحمان کی ثالثی پر کوئی اعتراض نہیں، وفاقی وزرا

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزرا خواجہ آصف اور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر سیاست ہورہی ہے، مولانا فضل الرحمان کی ثالثی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

مزید پڑھیں: بی بی سی کی آزاد کشمیر کے حوالے سے یکطرفہ اور گمراہ کن رپورٹنگ، حقائق کیا ہیں؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ کچھ لوگوں کی جانب سے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر سیاست کی جارہی ہے، میں اس حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کی تنقید کا خیر مقدم کرتا ہوں، یہ ان کا اپنا نکتہ نظر ہے، مجھے مولانا فضل الرحمان کی ثالثی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان کی کشمیریوں کے ساتھ جذباتی دلچسپی ہے، ہم ان کی تحریک آزادی کشمیر کو سپورٹ کررہے ہیں، اور انڈیا سے کئی جنگیں لڑ چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں مظاہرین کا مسئلہ ہٹ دھرمی اور ضد کا ہے، رانا ثنااللہ

دوسری جانب مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہاکہ آزاد کشمیر میں مظاہرین کا مسئلہ ہٹ دھرمی اور ضد کا ہے، مولانا فضل الرحمان معاملات کو پوری طرح سمجھیں اور رہنمائی کریں۔

انہوں نے کہاکہ اگر احتجاجی مظاہرین کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا گیا ہے تو ان کے مطالبے پر اپنی ضد سے بھی پیچھے ہٹیں۔

واضح رہے کہ کالعدم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے راولاکوٹ میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جسے دو ہفتوں سے زیادہ وقت ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی، 154 رہنما و کارکن فورتھ شیڈول میں شامل

دوسری جانب سے حکومت نے واضح فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج ختم نہیں کیا جاتا ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں دہشتگردی کی سازش ناکام، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کا خطے میں امن کے لیے کردار جاری رکھنے کا عزم، اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی، ڈیزل پر 6 روپے 57 پیسے اضافہ

اوپن اے آئی کا نیا ماڈل پہلے منتخب شراکت داروں تک کیوں محدود رہے گا؟

اسلام آباد میں انسانی پلاسنٹا کی مبینہ اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، 3 غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افراد گرفتار

ویڈیو

پاکستان امن کے علمبردار کے طور پر دنیا میں اپنا مقام بنا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ میں پینک بٹن کیوں لگائے جا رہے ہیں؟

ایران امریکا جنگ بندی کے بعد پاکستان کو کون سے بڑے معاشی فوائد مل سکتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں

فری اسپیچ کا لولی پاپ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟