امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ، ٹرمپ انتظامیہ کو ہیٹی اور شامی تارکین وطن کی بے دخلی کی راہ مل گئی

جمعہ 26 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ہیٹی اور شام کے لاکھوں تارکین وطن کو حاصل عارضی تحفظ ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ان افراد کو ملک بدری کے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا سے بھارتیوں کی بیدخلی پر وزیر خارجہ جے شنکر کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟

امریکی سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنے فیصلے میں ٹرمپ انتظامیہ کو ہیٹی اور شام کے تارکین وطن کے لیے موجود عارضی تحفظ کی حیثیت ختم کرنے کی اجازت دے دی۔

رائٹرز کے مطابق سپریم کورٹ کے 6-3 اکثریتی فیصلے نے وفاقی عدالتوں کے ان احکامات کو کالعدم قرار دے دیا جن کے ذریعے انتظامیہ کے اقدام کو عارضی طور پر روکا گیا تھا۔ اس فیصلے سے امریکا میں موجود تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ہیٹی باشندے اور 6 ہزار 100 شامی شہری متاثر ہو سکتے ہیں۔

عارضی تحفظ کا پروگرام ایسے ممالک کے شہریوں کو امریکا میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے جہاں جنگ، قدرتی آفات یا دیگر سنگین حالات کے باعث واپسی خطرناک سمجھی جاتی ہے۔ ہیٹی کے شہریوں کو 2010 کے تباہ کن زلزلے کے بعد جبکہ شامی شہریوں کو 2012 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد یہ تحفظ دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے قدامت پسند جج سیموئل ایلیٹو نے اکثریتی فیصلہ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں انتظامیہ کے عارضی تحفظ سے متعلق فیصلوں کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتیں۔

تاہم 3 ججوں پر مشتمل اختلافی رائے میں کہا گیا کہ عدالتوں کو یہ اختیار حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دیکھ سکیں کہ حکام نے قانونی طریقہ کار پر عمل کیا یا نہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ پروگرام عارضی بنیادوں پر بنایا گیا تھا اور اسے مستقل قیام کے راستے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین کے حامی غیرملکیوں کو امریکا بدر کرنے فیصلہ

فیصلے کے بعد متاثرہ تارکین وطن اور ان کے حامی گروپوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیٹی اور شام کے موجودہ حالات میں لوگوں کو واپس بھیجنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں سے متعلق اقدامات میں ایک اور اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اثرات دیگر ممالک کے ان تارکین وطن پر بھی پڑ سکتے ہیں جو امریکا میں عارضی تحفظ کے تحت رہ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک