امریکا کا مشرق وسطیٰ میں فوجی حکمت عملی بدلنے پر غور، کچھ اڈے اسرائیل منتقل کرنے کا امکان

جمعہ 26 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈوں کی ازسرنو ترتیب پر غور کر رہا ہے، جس میں خلیجی ممالک میں متاثر ہونے والی بعض تنصیبات کو اسرائیل منتقل کرنے کا امکان بھی زیرِ بحث ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں امریکی بحری اڈے کو ایرانی حملوں سے توقع سے زیادہ نقصان پہنچا، جس کے بعد واشنگٹن خلیج میں اپنی فوجی تنصیبات کا جائزہ لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بحرین کے اڈے کی دوبارہ تعمیر اور اسے محدود سطح پر برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کویت اور سعودی عرب میں امریکی فوجی موجودگی کم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اپنی بعض فوجی سرگرمیوں اور تنصیبات کو خطے کے مغربی حصے کی طرف منتقل کر سکتا ہے تاکہ انہیں ایران سے آنے والے میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نسبتاً محفوظ رکھا جا سکے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق 2 امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ممکنہ متبادل مقامات میں اسرائیل بھی شامل ہے، جہاں کچھ فوجی اڈے یا آپریشنز منتقل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث امریکا کو خطے میں اپنی فوجی تعیناتی، دفاعی ضروریات اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون پر نظرثانی کرنا پڑ رہی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے ابھی تک کسی حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم خطے میں بدلتی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی