وینزویلا میں تباہ کن زلزلے: ہلاکتیں 1700 سے تجاوز کرگئیں، 68 ہزار افراد لاپتا

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وینزویلا کے ساحلی علاقے میں 24 جون کو آنے والے 2 طاقتور زلزلوں کے بعد تباہی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کر چکی ہے، 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 68 ہزار تک افراد لاپتا ہو سکتے ہیں۔

وینزویلا کے حکام نے 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے 2 طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھا کر 1700 سے زائد ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ جاری کی گئی سرکاری رپورٹ کے مطابق قدرتی آفت میں کم از کم 5 ہزار 34 افراد زخمی ہوئے، 15 ہزار 866 بے گھر ہیں، جبکہ 22 ہزار 619 متاثرین مختلف طبی مراکز میں زیرِ علاج ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق صورتحال اس سے بھی زیادہ تشویشناک ہو سکتی ہے، کیونکہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 68 ہزار تک افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریاست لا گوائیرا، جو زلزلوں کا مرکز تھی، سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے بعد حکومت نے علاقے کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے فوج کے کنٹرول میں دے دیا ہے۔

زلزلے کے 5 روز بعد بھی ملبہ ہٹانے اور متاثرین کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ بھاری مشینری کے ساتھ مختلف ممالک سے آنے والی امدادی ٹیمیں بھی کارروائیوں میں شریک ہیں، تاہم ملبے تلے زندہ افراد کے ملنے کی امیدیں وقت کے ساتھ کم ہوتی جا رہی ہیں۔

امدادی کارروائیوں کی ایک مثال پیر کے روز کاتیا لا مار میں سامنے آئی، جہاں ایل سلواڈور، میکسیکو اور وینزویلا کی مشترکہ ریسکیو ٹیمیں ایک 21 سالہ نوجوان کو نکالنے کی کوشش کرتی رہیں، جو زلزلے کے روز سے منہدم عمارت کے ملبے تلے پھنسا ہوا تھا۔

24 جون کو آنے والے دونوں زلزلوں کے مراکز شمالی وینزویلا میں سان فیلیپے اور یومارے کے درمیان واقع تھے۔ پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ پر آیا، جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ صرف 39 سیکنڈ بعد 7.5 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا، جس کا مرکز جنوب مشرق کی جانب تھا۔ مجموعی طور پر زمین تقریباً 3 منٹ تک لرزتی رہی۔

آفت زدہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لا گوائیرا میں حالیہ دنوں 4.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس مزید بڑھ گیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی برادری بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہو گئی ہے۔ امریکا نے ریسکیو آپریشنز کے لیے طیارے، بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر روانہ کیے ہیں، جبکہ لاطینی امریکا اور کیریبین کے ترقیاتی بینک (CAF) نے وینزویلا کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر تک کے کثیر عطیہ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

ادھر حکومتی اقدامات پر سست روی کے الزامات کے بعد حکام نے امدادی سرگرمیوں کو نمایاں انداز میں پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ پیر کے روز لا گوائیرا میں پولیس اور فوجی اہلکار بے گھر افراد میں ٹونا مچھلی کے ڈبے اور بسکٹ تقسیم کرتے رہے۔

قومی اسمبلی کے سربراہ جارج روڈریگیز نے اپنے خطاب میں بتایا کہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست لا گوائیرا میں 90 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کا جائزہ تیزی سے لیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرین کے لیے 15 عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور 2025 کا نوبیل امن انعام حاصل کرنے والی ماریا کورینا ماچاڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد وطن واپس آ کر متاثرہ افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں