بلوچستان کے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں 13 جولائی سے 7 روزہ خصوصی پولیو مہم

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) بلوچستان کے زیر اہتمام پیر 13 جولائی سے صوبے کے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی بوسٹر ڈوز فریکشنل اِن ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسین (fIPV) مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز، پاکستان میں رواں سال تعداد 3 ہو گئی

ای او سی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کے مطابق یہ خصوصی مہم کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن اور برشور کے ہائی رسک علاقوں میں چلائی جائے گی، جہاں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہم کی کامیابی کے لیے 2 ہزار 700 تربیت یافتہ پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو fIPV ویکسین لگائیں گی۔ ان کے مطابق اس مہم کا مقصد بچوں میں پولیو کے خلاف قوت مدافعت کو مزید مضبوط بنانا اور وائرس کی منتقلی کا سلسلہ روکنا ہے۔

انعام الحق نے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ویکسینیشن کا عمل مسلسل اور مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین سے محروم رہ جانے والا ہر بچہ وائرس کی گردش برقرار رکھنے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے والدین ہر بچے کو لازمی حفاظتی ٹیکہ لگوائیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم سے پولیو اوورسائیٹ بورڈ کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

انہوں نے والدین، علماء کرام، قبائلی عمائدین، سماجی رہنماؤں، میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، کیونکہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

صوبائی محکمہ صحت اور ای او سی بلوچستان نے بھی واضح کیا کہ ویکسین محفوظ، مؤثر اور بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں پولیو وائرس کی موجودگی رپورٹ ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے