سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پمز اسپتال میں 26 اگست کو پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ قاسم اقبال جلالی نے ذاتی حیثیت میں دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج یا سیشن جج ویسٹ پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 اگست کو پمز ہسپتال میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جس کی شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات ضروری ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے فرانزک کرانے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پمز حادثہ: وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد حاصل کر لیے، متاثرہ خاندانوں سے بھی معلومات لینے کا فیصلہ

درخواست میں پمز ہسپتال کے فائر الارم سسٹم کا مکمل آڈٹ کرانے کی ہدایت دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ ہسپتال میں نصب حفاظتی نظام مؤثر طور پر کام کر رہا تھا یا نہیں اور واقعے کے دوران اس میں کسی قسم کی غفلت یا خرابی موجود تھی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری صحت، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی میں شامل بعض افسران مفادات کے ٹکراؤ کے باعث تحقیقات کا حصہ نہیں بن سکتے۔

مزید پڑھیں: پمز نرسری واقعہ: آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں، سربراہ قائمہ کمیٹی صحت ڈاکٹر مہیش کمار کا انکشاف

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کا بنیادی تقاضا اور قانونی اصول ہے کہ کوئی شخص اپنے ہی معاملے میں تفتیشی اور جج نہیں ہوسکتا، اس لیے واقعے کی تحقیقات ایسے آزاد اور غیر جانب دار فورم سے کرائی جانی چاہئیں جو کسی ممکنہ فریق یا متعلقہ ادارے کے زیر اثر نہ ہو۔

درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کی جانب سے بھی بڑے پیمانے پر حکومتی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، جس کے باعث واقعے کی تحقیقات کے لیے عدالتی نگرانی میں کمیشن کا قیام ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

درخواست گزار نے بالخصوص ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں موجودگی کو مفادات کا واضح ٹکراؤ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود ممکنہ طور پر ذمہ داروں میں شامل ہوسکتے ہیں، اس لیے ان کی موجودگی میں شفاف تحقیقات پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سانحہ پمز کی وجوہات، ذمہ داروں اور حفاظتی انتظامات میں ممکنہ کوتاہیوں کا تعین کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور فرانزک تحقیقات سمیت فائر سیفٹی نظام کا مکمل آڈٹ کرایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ