امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ایران پر معاشی دباؤ بڑھاتے ہوئے جمعے کے روز اس پر مزید نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل ہونے کا امکان، ’ٹیکو ایونیو‘ سمیت مختلف نام زیرِ غور

امریکی وزارت خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد ایران کی باقی معاشی شاہ رگوں کو کاٹنا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے یو اے ای میں قائم مصری بینک ‘بینک مصر’ کی برانچوں کی امریکی ڈالر تک رسائی منقطع کرنے کی تجویز دی ہے کیونکہ اس بینک پر ایران کے ساتھ مالی معاملات برقرار رکھنے کا الزام ہے۔

ہانگ کانگ میں قائم ایک ادارے اور ایران کے ‘بینک ملی’ سے منسلک ایک فرد پر بھی نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

امریکی سیکریٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور وائٹ ہاؤس کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کا معاشی آپریشن جاری ہے اور جو بھی ادارہ یا ملک ایران کی مدد کرے گا، اسے امریکی ڈالر اور عالمی مالیاتی نظام تک رسائی سے محروم کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: لیک اونٹاریو یا لیک امریکا؟ کینیڈا نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کردیا

وائٹ ہاؤس کی نائب پریس سیکرٹری اینا کیلی نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کی ایران کے خلاف ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

ایران کا ردعمل اور سفارتی مؤقف

ایرانی وزارتِ خارجہ نے امریکا کی اس مہم کو ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکا کا ڈالر کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا اقوام متحدہ کے ارکان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ ایران نے اسے گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری امریکی و اسرائیلی جنگ کا تسلسل قرار دیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے قطری ہم منصب سے بات چیت کے بعد ایکس پر لکھا کہ سفارتکاری کا راستہ اب بھی ممکن ہے بشرطیکہ امریکا یہ بات سمجھے کہ دباؤ کی پالیسی کام نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات پر کوئی ٹائم فریم دینے سے انکار، معاشی دباؤ اور فوجی کارروائی مؤثر قرار

انہوں نے کہا کہ امریکا کو احترام سے بات کرنی ہوگی اور اپنے معاہدو ں کی پاسداری کرنی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp