کم سن بچی کا ضعیف العمر شخص سے نکاح، وزیراعلیٰ کے نوٹس پر بچی کا والد گرفتار

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کم سن بچی کے ضعیف العمر شخص سے نکاح کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی کے مطابق کم سن بچی ببو کے والد عبدالباری کو چمن سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتار ملزم کی حوالگی کے لیے کوئٹہ پولیس سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ کمسن بچی کی زبردستی شادی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، فوری بازیابی کا مطالبہ

ڈپٹی کمشنر چمن نے بتایا کہ واقعے کی کڑیاں کچلاک میں 15 سالہ بچی کے قتل کے واقعے سے ملتی ہیں۔

معاون وزیراعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند کے مطابق مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم سن بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ بچی کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی اور کم سن بچی سے متعلق معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں جبری شادی کا منصوبہ ناکام، 2 کم سن بچیاں بازیاب

معاون اطلاعات بلوچستان کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مرکزی ملزم سمیت دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تحقیقات میں سامنے آنے والے تمام حقائق کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔

شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے اور کم سن بچوں کے حقوق اور تحفظ کے معاملے پر حکومت بلوچستان کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں انسداد کم عمری کی شادی کا قانون موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں 3 ارب ڈالر سے زائد اضافہ، مجموعی حجم 21.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

دانت پیسنے کی عادت: یہ کیفیت کیوں جنم لیتی ہے، نقصانات کیا ہیں؟

‘لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ’ اختتام پذیر: معیشت، ٹیکنالوجی اور عالمی مقام کے لیے واضح لائحہ عمل پیش

شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد انہیں جلد بھلا دیا جائے گا، کنگ چارلس سے منسوب حیران کن گفتگو سامنے آگئی

افغانستان میں 13 ہزار غیر ملکی، 6 ہزار ٹی ٹی پی دہشتگرد سرگرم، تہلکہ خیز رپورٹ منظرِ عام پرآگئی

ویڈیو

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟