’آؤٹ آف کنٹرول ہورہی ہیں‘، جیا علی کی ہانیہ عامر پر تنقید، اداکارہ کا ردعمل بھی آگیا

منگل 6 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور سابق ماڈل جیا علی نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے رویے پر تنقید کی ہے جس پر ہانیہ عامر نے بھی سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں جواب دے دیا۔

جیا علی نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درِفشاں سلیم میں سے کسی ایک اداکارہ کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)

جیا علی نے ہانیہ عامر کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ اور پاکستان کا چہرہ قرار دیا تاہم ساتھ ہی ان کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر ’آؤٹ آف کنٹرول‘ ہورہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ایک باصلاحیت فنکارہ ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں اس لیے انہیں اپنے رویے کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

جیا علی کے اس بیان پر ہانیہ عامر نے بھی سوشل میڈیا پر مختصر مگر طنزیہ ردِعمل دیا۔ انہوں نے جیا علی کے الفاظ دہراتے ہوئے لکھا ’آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IMAGES (@dawn_images)

دونوں اداکاراؤں کے درمیان اس مختصر تبادلے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی جہاں جیا علی کے بیان پر صارفین کی آرا منقسم دکھائی دیں۔

کچھ صارفین نے جیا علی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہانیہ عامر کے حوالے سے درست بات کررہی ہیں جبکہ ہانیہ عامر کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’خواتین عوامی ملکیت نہیں‘، ہانیہ عامر کا تضحیک آمیز مواد بنانے والوں کو کرارا جواب

ایک صارف نے ہانیہ عامر کی مقبولیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ کے نام کے بغیر کوئی بھی شو ادھورا محسوس ہوتا ہے جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ’ایسے ہی لوگوں کے لیے ہانیہ نے گانا بنایا تھا۔‘

جیا علی کے بیان اور ہانیہ عامر کے طنزیہ جواب کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp